پاکستان

سیاسی ہلچل: نواز شریف مری میں رک گئے، زرداری سے ملاقات متوقع

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی رواں ہفتے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کا امکان ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف آج اسلام آباد روانہ ہوں گے۔لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی اسلام آباد اور مری میں قیام کے دوران آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے، نواز شریف کی دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف پہلی بار لاہور سے باہر کسی اور شہر میں قیام کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button