
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جعلسازی میں ملوث ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم فیض علی سید سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل ظاہر کرتا تھا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان واٹس ایپ کے ذریعے مختلف سرکاری افسران کو فون کرکے دھمکیاں دیتے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف ملک بھر میں جعلسازی کے تحت مقدمات درج ہیں۔