کراچی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ میرے خیال میں معاملات کافی حد تک طے پاچکے ہیں اور (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی مل کر حکومت چلائیں گے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے جیونیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں بلاول بھٹو نے مجموعی طور پر تعاون کی بات کی ہے، بلاول نے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر بات کی ہے تو یہ بہت اچھی بات ہے۔ .
انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران باہمی تعاون کی بات کرتا ہے، ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا، مدد یہ نہیں کہ ہم اسے وزیراعظم بنائیں یا وہ ہمیں وزیراعظم بنادیں، مدد یہ ہے کہ ہم ساتھ چلیں۔