دنیا

سعودی عرب میں 30 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،خالد الفالح

ریاض:سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا ہے کہ مملکت میں مختلف شعبوں میں تیس کھرب ڈالر کے سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ترکیہ میں جاری ترک، سعودی سرمایہ کاری فورم میں شرکت کے موقع پر انہوں نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے نجی شعبہ کو مخصوص سیکٹرز میں امتیاز حاصل ہے جس میں تعمیرات کا شعبہ سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ قلیل مدت سرمایہ کاری کے حوالے سے تعمیراتی شعبہ سب سے نمایاں ہے۔ آئندہ چند برسوں میں معاہدوں کا حجم 18 کھرب ڈالر ہے تاکہ وژن کے اہداف کے حصول اور پائیدار معیشت کے لیے منصوبے مکمل کیے جاسکیں۔واضح رہے کہ ترکیہ میں جاری دوطرفہ سرمایہ کاری فورم میں سعودی وزیر سرمایہ کاری کے علاوہ وزیر سیاحت احمد الخطیب نے بھی شرکت کی، جبکہ ترک وزیر خزانہ محمد شیمشک اور ترک سرمایہ کاری اتھارٹی کے سربراہ بوراق داغلی اوغلو بھی فورم میں شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button