لاہور: بانی پی ٹی آئی نے آزاد امیدواروں کو سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی اجازت دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مجلس وحدت المسلمین میں شمولیت پر تحفظات کے باعث سنی اتحاد کونسل کے نام پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے آزاد ارکان کو جلد از جلد کاغذات الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔اس سے قبل پی ٹی آئی سے ‘بلے’ کا انتخابی نشان چھیننے کے بعد آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین کے مجلس وحدت مسلمین میں ضم ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔
0 46 Less than a minute