پاکستان

راولپنڈی کے سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کے پرسنل اسسٹنٹ کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

گوجرانوالہ: پولیس نے راولپنڈی کے سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کے پی اے کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے پی اے اشفاق تارڑ کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق علی پور چٹھہ میں اشفاق تارڑ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے اشفاق تارڑ کے بھائی کو حراست میں لے لیا گیا۔
علی پور چٹھہ پولیس نے بھی چھاپے کی تصدیق کی ہے۔بیگم اشفاق تارڑ کے مطابق اشفاق تارڑ محکمہ معدنیات میں ملازم ہیں، اشفاق تارڑ لیاقت چٹھہ کے ساتھ بطور پی اے کام کر رہے تھے۔
اشفاق تارڑ کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ پولیس بیرونی دروازے کے تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی، پولیس نے گھر کی تلاشی لی اور ملنے والی تمام دستاویزات قبضے میں لے لیں۔اشفاق تارڑ کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے ہمارے تمام گھر والوں کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button