انتخاباتپاکستانتازہ ترینویڈیوز

عام انتخابات سے قبل لیاقت علی چھٹہ کا ویڈیو بیان

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا 8فروری کو ہونے والے الیکشن سے قبل ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

ویڈیو بیان میں سابق کمشنر راولپنڈی نے انتخابی سامان کی ترسیل، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔

لیاقت علی چٹھہ اپنے بیان میں کہہ رہے ہیں کہ پوری ڈویژن میں انتخابی سامان اور بیلٹ پیپرز پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کیے جا رہے ہیں۔

لیاقت علی چٹھہ ویڈیو بیان میں کہہ رہے ہیں کہ پولنگ اسٹیشنز تک انتخابی سامان پولیس اور فوج کی تحویل میں پہنچایا جائے گا۔

سابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن کو ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ میں نے آر پی او کے ساتھ پورے ڈویژن کا دورہ کیا، ہر جگہ پولنگ کا سامان اچھی طرح پہنچایا جا رہا ہے۔

کمشنر راولپنڈی نے انتخابات میں سنگین بے ضابطگیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
لیاقت علی چٹھہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کی 13 قومی اور 26 صوبائی نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں، 8 فروری کو پولنگ کے عمل کی ہر طرح سے نگرانی کی جائے گی اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر اضافی سیکیورٹی تعینات کردی گئی ہے۔ .

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button