پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی نے ابھی کچھ فائنل نہیں کیا: پی ٹی آئی پی

پشاور: مرکزی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز ملک حبیب نور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں سے بات چیت جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

گفتگو کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز ملک حبیب نور نے کہا کہ پارٹی نے مجھے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی ذمہ داری سونپی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں سے مذاکرات جاری ہیں تاہم پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے ابھی تک پی ٹی آئی سے حتمی مذاکرات یا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ذرائع نے بتایا تھا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور دونوں سیاسی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں تمام نکات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیموں نے مخصوص نشستوں کے کوٹے اور حکومت سازی کے معاملات طے کر لیے ہیں۔

علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک نے معاہدے کے مطابق پارٹی چیئرمین شپ اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے، اب چیئرمین کا عہدہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کو ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button