دنیا

مشرق وسطیٰ میں امن کا واحد حل خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ہے، سعودی وزیر خارجہ

ریاض:سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں مستقل بنیادوں پر قیام امن کا واحد حل آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔اخبار 24 کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے میونخ امن کانفرنس 2024 میں غزہ پٹی میں متاثرین کی موجودہ صورتحال کی جانب نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ترجیحی بنیادوں پر غزہ کی پٹی میں درپیش انسانی المیے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، اس صورتحال میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیوں کو مکمل طورپر فعال بناتے ہوئے امداد کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی اولین ترجیح غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور شہریوں کی حفاظت ہے۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ’غزہ میں مکمل جنگ بندی کے بغیر اسرائیل کے ساتھ حالات معمول پر نہیں آ سکتے، اسرائیل کے ساتھ حالات کے معمول پر آنے کی بنیاد عرب امن اقدام کو یقینی بنانا ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مملکت نے امریکیوں پر یہ واضح کر دیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے غزہ کی پٹی میں درپیش انسانی المیے کا حل اور جنگ بندی ہے، محض ان دو امور پرعمل کرنے کے بعد ہی اسرائیل کے ساتھ بات چیت شروع ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بات چیت میں اہم ترین پہلو آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کا ہی ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button