علاقائی

سی او ہیلتھ اٹک کا ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی گھیب کادورہ ،تعمیراتی کام کا جائزہ

پنڈی گھیب (نامہ نگار) سی او ہیلتھ اٹک ڈاکٹر اسد اسماعیل نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی گھیب میں تعمیراتی کام ، مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور دیگر انتظامات کے حوالے سے گزشتہ روز خصو صی دورہ کیا۔ اس موقع پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر حارث مسعود نے سی او ہیلتھ ڈاکٹر اسد اسماعیل کو مکمل بریفنگ دی۔ سی او ہیلتھ ڈاکٹر اسد اسماعیل کوآپریشن تھیٹر ،زنانہ وارڈ ، مردانہ وارڈ اور لیبر روم کے وزٹ کے دوران بتایا گیا کہ 70 آپریشن گزشتہ ماہ کیے گے جن میں 17 لیزر آپریشن ہوئے۔سی او ہیلتھ اٹک ڈاکٹر اسد اسماعیل نے کہا کہ جلد ہی ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی گھیب میں ڈیلیسزیونٹ فعال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور روزانہ کی بنیاد پر او پی ڈی 600 سے بڑھ کر 800 ,سے 1200 ہونے پر ایم ایس پنڈی گھیب اور ڈاکٹرز کی کاوشوں کو سراہا۔ایسی ماڈل ایمرجنسی پورے ضلع میں نہی ہے اسکی مثال 1200 یومیہ او پی ڈی ہے ماڈل ایمرجنسی میں اور پنڈی گھیب ٹی ایچ کیو ہسپتال کارکردگی کے حوالے سے نمبرون پر ہے اس کا سہرا ایم ایس ڈاکٹر حارث مسعود کے سر ہے۔اس موقع پر ٹی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے پنجاب حکومت ، ڈپٹی کمشنر اٹک راو عاطف، سی او ہیلتھ اٹک ڈاکٹر اسد اسماعیل، اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب ملک نور ذمان کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں کی بدولت پنڈی گھیب ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button