پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں ان کی کارکردگی پر تنقید بجا تھی ۔
پی ایس ایل کے آغاز سے قبل پریس کانفرنس میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ آل راؤنڈر کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کردار ہے، آج کل آل راؤنڈر سے اچھا کمبی نیشن بنتا ہے، پریشر ہوتا ہے، ایسا نہیں ہے کہ دفاع کبھی نہیں ہوتا۔ ہادا، مجھ پر تنقید درست تھی، میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا رہا تھا۔
شاداب نے کہا کہ ماضی کا حصہ ہوں، اب اچھی سوچ کے ساتھ آیا ہوں، غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کی، ہم نے ماضی میں دباؤ میں اچھا نہیں کھیلا، ہمارے پاس چیمپئن کھلاڑی ہیں، اس بار اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ ہمیں ماضی میں چوٹیں آئی ہیں۔