
پاکستان پیپلز پارٹی نے مرکز میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کو پنجاب حکومت میں شمولیت کے ساتھ منسلک کردیا۔
پی پی پی کے ایک ذرائع نے اخبار حق کوبتایا کہ پارٹی نے مسلم لیگ (ن) سے کہا ہے کہ باقی تمام معاملات ان کے درمیان بعد میں طے کیے جائیں گے، ن لیگ کو پہلے اسے پنجاب سیٹ اپ میں "کچھ جگہ” دینا ہوگی۔
اس مطالبے کے بعد جمعہ کو دونوں اطراف کی رابطہ کمیٹیوں کا طے شدہ اجلاس نہ ہوسکا، دونوں فریقین کے درمیان ملاقات ہفتہ کو سہ پہر 3 بجے ہوگی۔
ذرائع نے واضح کیا کہ پی پی پی نے مرکز میں ن لیگ کی حکومت بنانے اور پنجاب حکومت میں پی پی پی کی شمولیت کے حوالے سے بھی اپنی حمایت ن لیگ سے جوڑ دی تھی۔