اہم خبرپاکستانکھیل

پی ایس ایل 9 کا میلہ آج سے سجے گا

شائقین کرکٹ کا انتظار ختم، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا میلہ آج سے شروع ہوگا۔

پی ایس ایل سیزن 9 کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

میچ سے قبل ٹورنامنٹ کا آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے کیا جائے گا جس میں ملک کے نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جب کہ شائقین کے لیے آتش بازی اور لیزر شو کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب شام 6:30 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگی۔ شائقین کرکٹ کی انٹری 3:30 بجے شروع ہوگی۔ افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری پرفارم کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button