پاکستان

کل پشاور میں انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج کا فیصلہ،پی ٹی آئی

پشاور:پی ٹی آئی نے پشاور کے انتخابی نتائج کے خلاف کل بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نامزد وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس میں پشاور سے پارٹی کے نومنتخب اراکین اسمبلی ، امیدواروں اور پارٹی قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس میں پارٹی کے حمایت یافتہ امیدواروں اور قیادت نے انتخابی نتائج کے حوالے سے بریفنگ دی۔
امیدواروں نے دھاندلی کی ذمہ داری آر او ڈی سی پشاور آفاق وزیر پر ڈال دی۔
اس پر اجلاس میں پشاور کے انتخابی نتائج کے خلاف کل بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔
احتجاج رنگ روڈ پر گلستان پارک میں کیا جائے گا۔ احتجاج میں نامزد وزیر اعلی علی امین گنڈا پور شرکت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button