اسلام آباد: ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
شہری علی خان نے انتخابی دھاندلی کی بنیاد پر ملک میں دوبارہ انتخابات کرانے کی درخواست کی تھی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 19 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی تین رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف، اے این پی، جے یو آئی، جماعت اسلامی، نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں کی جانب سے دھاندلی کی شکایات آئی ہیں۔