پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف یوٹرن، امریکہ سےانتخابات میں دھاندلی پر آواز اٹھانے کے مطالبے سے انحراف

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ گزشتہ روز ہماری میڈیا سے گفتگو کو غلط رنگ دیا گیا، وہ ہمارے انتخابات سمیت اندرونی معاملات میں کسی بیرونی ملک کی مداخلت اور بیان کے حق میں نہیں ہیں۔

گزشتہ روز میڈیا کے ذریعے ایسی خبریں سامنے آئیں کہ عمران خان نے امریکہ سے پاکستان میں انتخابات میں ہونے والی دھاندلی پر آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس اپنی غلطیوں کو سدھارنے کا وقت ہے، کاسمیٹک بیانات سے کام نہیں چلے گا، امریکا بھرپور طریقے سے آواز اٹھائے۔

اب اس حوالے سے اس قیصر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کل کی میڈیا گفتگو سے غلط تاثر لیا جا رہا ہے، ہماری گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

عمران خان نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر آواز اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج پر اعتراضات ہیں لیکن ہم الیکشن کمیشن اور عدالتوں سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں، ہم صرف اپنے الیکشن کمیشن اور عدالتی نظام سے انصاف مانگ رہے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ کوئی بیرونی ملک ہمارے انتخابات سمیت ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت اور بیانات دینے کے حق میں نہیں، میں بھی بیرونی عناصر کی طرف سے ہمارے اندرونی معاملات کے حوالے سے بیانات کے حق میں نہیں ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button