کھیل

سعودی عرب عالمی پنگ پونگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا

ریا ض:سعودی عرب ورلڈ پنگ پونگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔اردو نیوز کے مطابق بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شرکت سے چیمپئن شپ یکم سے 11 مئی تک جدہ میں ہوگی۔پنگ پونگ ورلڈ چیمپئن شپ سعودی پنگ پونگ فیڈریش اور وزارت کھیل کے تعاون سے منعقد ہوگی۔اس موقع پر وزیر کھیل شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ پنگ پونگ چیمپئن شپ کا انعقاد ان بین الاقوامی کھیلوں کا سلسلہ ہے جن کی میزبانی سعودی عرب کر رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سعودی قیادت نے بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد کے لیے ہر ممکن اسباب فراہم کئے ہیں۔واضح رہے کہ پنگ پونگ چیمپئن شپ دو مرحلوں پر مشتمل ہوگی جس کے پہلے مرحلے میں 64 کھلاڑی حصہ لیں گے اور ان میں سے 8 کھلاڑی دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button