اسلام آباد: پی ٹی آئی وفد کی سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد سے ملاقات سیا سی صورخیال پر تبادلہ ۔
ملاقات کے دوران حالیہ انتخابات اور اس کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی سمیت تحفظات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے بانی چیئرمین کا پیغام مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا، پی ٹی آئی وفد کی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف اور اپوزیشن میں ساتھ چلنے کی دعوت دے دی۔
پی ٹی آئی وفد اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
0 31 Less than a minute