اسلام آباد:پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ویمن بیس بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ مارچ میں لاہور میں کھیلی جائے گی جس کی منظوری پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے دیدی ہے،چیمپئن شپ میں ملک بھر سے نو ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے
0 23 Less than a minute