اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سازی کے لیے جمیعت علائے اسلام سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے حکومت سازی کے لیے جے یو آئی سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں بیرسٹر گوہر علی کی قیادت میں 5 رکنی وفد آج رات مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرے گا۔
ذرائع کے مطابق وفد میں بیرسٹر گوہر علی کے ہمراہ اسد قیصر، بیرسٹر سیف اور آخوند زادہ حسین ہوں گے۔
تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے جے یو آئی کو مل کر حکومت بنانے کی دعوت دی جائے گی۔
0 22 Less than a minute