پاکستان

انڈونیشیا باتک ایئر لائن پاکستان ایئر سروس شروع کرنے کی منظوری:وفاقی کابینہ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے انڈونیشیا کی باتک ایئر لائن کو پاکستان کیلئے ایئر سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی۔
نگران وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے دو اہم فیصلوں کی منظوری دے دی۔
وزارتِ ایوی ایشن کی سمری پر انڈونیشیا کی ایئر لائن کو سرکاری ایئر لائن کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
باتک ایئر کراچی اور لاہور کیلئے ہفتہ وار 7 پروازیں شروع کرے گی، باتک ایئر پاکستان کیلئے بی 737 اور اے 320 طیارے استعمال کرے گی۔
علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے سیکرٹری تخفیف غربت یوسف خان کو ایم ڈی بیت المال تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے عامر فدا پراچہ کو یکم جنوری کو عہدے سے ہٹایا تھا، ایم ڈی نہ ہونے سے بیت المال کے مالی اور انتظامی منصوبے متاثر ہو رہے تھے۔
یوسف خان مستقل ایم ڈی کی تعیناتی تک خدمات سر انجام دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button