کھیل

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کل مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا

ڈھاکہ: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے دسویں ایڈیشن میں (کل) جمعہ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ دردانتو ڈھاکہ اور کھلنا ٹائیگرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں چٹوگرام چیلنجرز اور رنگپور رائیڈرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ بنگلہ دیش میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے دلچسپ میچز جاری ہیں جس میں دنیا کے نامور کرکٹرز اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں اور شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور کانٹے دار میچ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کل (جمعہ) کو میگا ایونٹ کے 33ویں میچ میں ڈورڈنٹو ڈھاکہ اور کھلنا ٹائیگرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ کھلنا ٹائیگرز ٹیم کی قیادت انعام الحق کریں گے۔ اسی روز ٹورنامنٹ کا 34 واں میچ چٹگرام چیلنجرز اور رنگپور رائیڈرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ چٹگرام چیلنجرز ٹیم کی قیادت شواگتا ہوم کریں گے جبکہ رنگپور رائیڈرز کی ٹیم کی قیادت نور الحسن کریں گے۔ بی پی ایل کے دونوں میچز ظہور احمد چودھری سٹیڈیم چٹگرام میں کھیلے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button