
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی وزیر اعظم کے عہدے پر نامزدگی کے بعد جماعت میں اراکین کی طرف سے ناراضگی کا اظہار سوشل میڈیا پر بھی پھیل گیا
اب جب کہ نواز شریف کو ’’سائیڈ لائن‘‘ کر دیا گیا ہے، ہیش ٹیگ ‘پاکستان کو نواز دو’ کے تحت مسلم لیگ ن کے حامیوں کی جانب سے بظاہر 91,000 سے زیادہ ٹویٹس کی گئیں۔
’پاکستان کو نواز دو‘ کے انتخابی نعرے کا کیا ہوا اور کیا نواز کا سیاسی کیریئر ختم ہو گیا، یہ سوالات سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متعدد ٹویٹس میں پوچھے جا رہے تھے۔
اسی طرح نواز شریف کے سیاسی سیکرٹری سینیٹر آصف کرمانی نے بھی شہباز شریف کی ممکنہ اتحادی حکومت کے وزیر اعظم کے نامزد ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ نواز شریف نے اتحادی حکومت میں وزیر اعظم کا عہدہ مسترد کرنے کا بہادر فیصلہ کیا لیکن جنہوں نے پاکستان کو نواز دو کو ووٹ دیا وہ مایوس ہیں۔