پاکستانتازہ ترین

نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری

مظفرآباد: آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

علی امین گنڈا پور کے خلاف آزاد کشمیر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج ہے۔

علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا مراسلہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو جاری کر دیا گیا ہے جس میں علی امین گنڈا پور کو 28 فروری کو الیکشن کمیشن آزاد کشمیر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف درخواست وکیل راجہ ذوالقرنین نے الیکشن 2021 کے دوران دائر کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button