کھیل

نیوزی لینڈ کی ٹیم ہملٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز پروٹیز اننگز کے سکور 242 رنز کے جواب میں 211 رنز بناکر آئوٹ

ہملٹن : نیوزی لینڈاور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پروٹیز ٹیم کی پہلی اننگز کے سکور 242 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 211 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ اس سے قبل جنوبی افریقا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 242 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی۔جنوبی افریقا کے روآن ڈی سوارٹ 64ٹاپ سکورر رہے۔کیوی ٹیم کی طرف سے ولیم اورورکے نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔بدھ کو جنوبی افریقا کی ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 220 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو روآن ڈی سوارٹ 55اور شان وون برگ 34 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔جنوبی افریقا کی ٹیم دوسرے روز پہلے سیشن کے آٹھویں اوورمیں اپنے گزشتہ روز کے مجموعی سکور میں 22 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 242 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔روآن ڈی سوارٹ 64رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔نیوزی لینڈ کی طرف سیولیم اورورکے نے چار اور راچن راویندرا نے تین جبکہ کپتان ٹم سائوتھی، میٹ ہنری اور نیل واگنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔میچ کے دوسرے روزکھیل کے اختتام پر پروٹیز بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت کیوی ٹیم پروٹیز کی پہلی اننگز کے سکور 242 رنز کے جواب میں 211 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔جنوبی افریقا کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے روز کھیل ختم ہونے پر 31 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔کین ولیم سن 43، ٹام لیتھم40،ویل ینگ36،نیل واگنر33 اور راچن راویندرا 29 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ جنوبی افریقا کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈین پیڈٹ نے پانچ اور ڈین پیٹرسن نے تین جبکہ شیپو مورکی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button