جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم انتخابی نتائج مسترد کرتے ہیں اور نواز شریف کو اپوزیشن میں ساتھ بیٹھنے کی دعوت دیتے ہیں۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام(ف) مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی(ف) کی نظر میں پارلیمنٹ نے اپنی اہمیت کھودی ہے، لگتا ہے ۔
فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے، انتخابی دھاندلی میں 2018 کا بھی ریکارڈ توڑ دیا گیا۔
لیکشن کمیشن کے شفاف الیکشن کے بیان کو مسترد کرتیہیں، اسلام دشمن عالمی قوتوں کے دبا پر ہماری جیت کو شکست میں بدلا گیا ہے۔
ہم اپنے نظریے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اگر الیکشن شفاف ہوئے ہیں تو 9 مئی کا بیانیہ ختم ہوگیا ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے بتایا کہ ہم تحریک چلائیں گے، کارکن تیار رہیں۔
مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو اپوزیشن میں ساتھ بیٹھنے کی دعوت دے دی۔
ہمارا پاکستان تحریک انصاف سے جسموں کا نہیں دماغوں کا جھگڑا ہے، ہم ایوان میں اپنی حیثیت کے مطابق جائیں گے۔
یہ میرا ذاتی نہیں، مجلس عاملہ کا بیان ہے۔ ہم کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے
0 22 1 minute read