اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر گیس کی قیمتوں میں 67 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے اقتصادی تعاون کونسل (ای سی سی) کا اجلاس آج پھر طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت گیس 67 فیصد تک مہنگی ہونے کا امکان ہے جب کہ صارفین کے لیے گیس 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوسکتی ہے۔