معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایوان صدر کے نئے صدر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری ہوں گے جو دوسری مرتبہ اس عہدے پر فائز ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اس بارے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی ملاقاتوں کے درمیان یہ بات طے ہوچکی ہے کہ وزیراعظم کیلئے پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کے نمائندے اور مسلم لیگ (ن) صدارت کیلئے پیپلز پارٹی کے نمائندے کی حمایت کریں گے جس کے بعد اگر صورتحال میں کوئی غیرمتوقع تبدیلی نہیں آتی تو آئندہ حکومت میں ملک کے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے۔
مریم نواز ملک کی تاریخ میں پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہوں گی