دنیا

مسجدالحرام میں ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے 5 سو اہلکارتعینات

ریاض:سعودی عرب میں مسجدالحرام میں ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے 5 سو اہلکارتعینات کر دیئے گئے۔ ایس پی اےکے مطابق ادارہ امور حرمین شریفین نے مسجد الحرام میں ہجوم کو کنٹرول کرنے اور مختلف امور میں معاونت کے لیے 500 سول اہلکاروں کی خدمات حاصل کی ہیں۔مذکورہ اہلکار مسجد حرام کے داخلی دروازوں اور صحن میں زائرین کو منظم کرنے میں مدد اور مسجد حرام میں حفاظتی وسائل کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔مسجد الحرام میں ازدحام والے مقامات پر ایسے اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا جو اردو، انگلش، فارسی، ترکی اور دیگر زبانوں پر عبور رکھتے ہو تاکہ زائرین کی رہنمائی میں آسانی ہو۔سول اہلکار زائرین کی آمد ورفت میں پیش آنے والی دشواریوں کا ازالہ کریں گے اور زائرین کو ان کے مطلوبہ مقام تک پہنچنے کے لیے رہنمائی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button