پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی سے خیبرپختونخوا میں کوئی اتحاد نہیں ہوا، جماعت اسلامی

جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیر پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہے۔

اپنے بیان میں جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اختیار ہے کہ وہ جس کے ساتھ چاہے حکومت بنا سکتی ہے لیکن جماعت اسلامی کا نام استعمال کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کی ہے، مشاورت کے بعد پی ٹی آئی کو حتمی جواب دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button