
مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد کر دیا۔
مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے شہباز شریف کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا ہے جب کہ مریم نواز شریف وزیر اعظم کے عہدے کی امیدوار ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے سیاسی حمایت فراہم کرنے پر پاکستانی عوام اور تمام سیاسی جماعتوں اور ان کے قائدین کا شکریہ ادا کیا ہے۔نواز شریف نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان کو معاشی خطرات اور مہنگائی سے نجات مل جائے گی۔