جرائم

افغانیوں کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنے والے 7 افسران سمیت 16 گرفتار

اسلام آباد: ایف آئی اے نے افغان باشندوں کو پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنے والے گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے 3 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور نادرا کے 4 افسران سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے افغان باشندوں کو پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنے کے بین الاقوامی ریکٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے 3 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 4 ایجنٹس، 5 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
ایک اور کارروائی میں جعلی دستاویزات پر شناختی کارڈ بنانے میں ملوث نادر کے 4 افسران اور ایجنٹوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق کارروائی نادرا اور پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد کی شکایت پر کی گئی جس کے دوران مجموعی طور پر 16 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے جس کی روشنی میں افغان باشندوں کے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے میں ملوث نادرا اور پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے مزید افسران اور ایجنٹوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button