پاکستان

آئی ایم ایف نے صنعتی شعبے کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کا منصوبہ مسترد کر دیا

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے صنعتی شعبے کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کا منصوبہ مسترد کردیا۔ذرائع کے مطابق نگراں حکومت آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی ہے جس کے باعث بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے صنعتی شعبے کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کے منصوبے کے ساتھ ساتھ گردشی قرضے میں کمی کا منصوبہ پر بھی عدم اعتماد کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ صنعتی شعبے کے لیے ٹیرف میں مجوزہ کمی سے غریب گھریلو صارفین پر بوجھ بڑھے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں پاور ڈویژن حکومتی ڈسکوز کی کارکردگی بہتر بنانے اور بجلی چوری روکنے کا کوئی مستند منصوبہ پیش نہیں کرسکا۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومت مخصوص شعبوں کو ریلیف دینے کے بجائے بجلی ٹیرف میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ ڈسکوز کا انتظام نجی شعبے کے حوالے کرنے کی شرائط پر عمل درآمد کرے۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ضروری اصلاحات نافذ کی جائیں۔ ڈسکوز کی گورننس کو بہتر بنا کر اور بجلی چوری کو روک کر ٹیرف میں کمی کی جائے۔ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے پاور سیکٹر کی بحالی ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button