(ن) لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 3 سال میں ملک کو مستحکم کریں گے لیکن 3 سال بعد حکومت کسی اور جماعت کو دینا دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے پاس اکثریت ہے، وزیر اعظم (ن) لیگ کا حق ہے، ہم 3 سال میں ملک کو مستحکم کریں گے، لیکن 3 سال بعد حکومت کسی اور جماعت کو دینا دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ تین سال میں بہت سے اقدامات کرنے ہوں گے جس سے کچھ طبقوں کی تکالیف بڑھیں گی۔
سابق وزیر نے کہا کہ پنجاب کو مثال بنائیں گے، بتائیں گے صوبوں میں حکومت اور انتظامات کیسے چلتے ہیں، پنجاب کی حکومت کو بہتر کریں گے۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہے کہ کہیں کوئی کمی رہ گئی ہے، اگر کوئی کمی ہے تو حکومت میں آکر عوام کی خدمت اور ریلیف دے کر اسے پر کریں گے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ہر الیکشن میں تاخیر کی عادت ہے، پیپلز پارٹی بھی انتخابی نتائج تسلیم کرتی ہے، ہماری سیٹیں بڑھنا شروع ہوگئی ہیں، آزاد امیدوار اپنے بل بوتے پر آنا چاہتے ہیں، ہم کسی کے لالچ میں نہیں۔ یہ سچ ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں ہماری قومی اسمبلی کی نشستیں بڑھی ہیں، کچھ آزاد امیدوار ہماری پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔
0 36 1 minute read