کھیل

سری لنکا اور افغانستان کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا

پالے کیلی۔:سری لنکا اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل)بدھ کو پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ میزبان آئی لینڈرز کو افغانستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سری لنکن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں افغانستان کی ٹیم کو 42 رنز جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں 155 رنز سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد ٹیسٹ میچ آئی لینڈرز نے 10 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔ افغانستان کی ٹیم نے شیڈول دورے کے مطابق آئی لینڈرز کے خلاف واحد ٹیسٹ کے علاوہ 3ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلنا ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے تمام میچز پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، پالے کیلی میں ہی کھیلے جائیں گے۔تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 17 فروری کو پہلے میچ سے ہوگا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 19 فروری کو جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 21 فروری کو کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹونٹی میچز رنگیری دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم، دمبولامیں کھیلے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button