علاقائی

واسا بل نادہندگان کے خلاف کارروائی، 158کنکشن منقطع

ملتان۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش کی ہدایت پر سیوریج اور واٹر سپلائی بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے نادہندگان کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈان جاری ہے ۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز بھی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کے دوران تمام سرکل انچارجز نے12 فروری کونادہندگان سے وصولی بارے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
اس دوران ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نے تمام سرکل انچارجز سے واجبات کی وصولی،ڈسکنکشن سمیت دیگر معاملات بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔
کارکردگی اجلاس میں نادہندگان سے29 لاکھ 49 ہزار روپے کی وصولی۔
158 کمرشل اور گھریلو کنکشن منقطع، 177 صارفین کو گھریلو،19 صارفین کو کمرشل اور 14 صارفین کی کیٹیگری تبدیل کرنے اور مسنگ کنکشن کے حوالے سے بل جاری کرنے کی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر انجینئرنگ و ریکوری عبدالسلام، ڈپٹی ڈائریکٹر زریکوری عبدالمجید، محمد ارشد،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ریکوری،تمام سرکل انچارجز اور ریکوری انسپکٹر شریک تھے۔
ڈی ایم ڈی واسا نے شعبہ ریکوری کو سخت محنت کرنے اورفروری کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ ریکوری کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button