پاکستان

وزیراعلی اور صوبائی کابینہ کی تشکیل نو پر سوچ بچار شروع کردی

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی میں برتری حاصل کرنے کے بعد وزیراعلی اور صوبائی کابینہ کی تشکیل نو پر سوچ بچار شروع کردی۔
مراد علی شاہ کو وزیراعلی کا مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے سندھ میں حکومت بنانے اور کابینہ میں وزارتوں کے قلمدان دینے کے حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے۔
وزارت اعلی کے لئے مراد علی شاہ مضبوط امیدوار ہیں۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سید مراد علی شاہ کو تیسری مرتبہ وزیر اعلی بنایا جائے گا۔
جس کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زراداری اور آصف زرداری نے منظور دے دی ہے۔
اس کے علاوہ کابینہ میں شرجیل میمن، ناصرشاہ، سعید غنی، امتیاز شیخ، سہیل انور سیال، ارباب لطف اللہ، اسماعیل راہو، عذرا پیچوہو، سردار شاہ، مکیش چالہ ، مخدوم محبوب الزمان کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
جام خان شورو، تیمور تالپور کو بھی سندھ کابینہ میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے تاہم دونوں میں سے کسی ایک کو وزارت دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
سندھ کابینہ کے حوالے سے پی پی قیادت کی جانب سے فیصلے جلد متوقع ہے۔ پیپلز پارٹی قیادت نے مراد علی شاہ، ناصر شاہ، شرجیل میمن، سعید غنی کو گزشستہ روز اسلام آباد بھی طلب کیا تھا۔
اس ملاقات میں انہیں حکومت سازی سے متعلق اعتماد میں لے گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button