اہم خبرپاکستان

حکومت سازی، پی پی کی سی ای سی کا اہم اجلاس

وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی(سی ای سی) کا اہم اجلاس جاری ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
جس میں تمام اراکین نے شرکت کی۔اجلاس کے آغاز پر شہدائے جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے۔
انہیں تمام فیصلوں کا اختیار دے دیا۔ بلاول وزیر اعظم نہیں بنتے تو ہمارا اپوزیشن نشستوں پر بیٹھنا بہتر ہے، فیصل کریم کنڈی
اجلاس میں عام انتخابات اور اس کے حوالے سے عوام کے ردعمل پر بات چیت کی گئی اور ملک کے مستقبل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کی جانب سے ملک کی سیاسی، معاشی اور حکومتی صورت حال کے حوالے سے مختلف تجاویز کیا گیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان وفاق و پنجاب میں حکومت سازی کیلیے بات چیت حتمی رانڈ میں داخل ہوگئی ہے۔
بلاول بھٹو کو وزیراعظم نامزد کرنے پر پنجاب ن لیگ کو دینے۔
جبکہ وزارت عظمی کے عوض پیپلزپارٹی نے وفاق اور پنجاب میں اہم نشستیں مانگنے پر بھی غور شروع کردیا۔
حکومت سازی کیلئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت میں ملاقات متوقع۔
نگران وزیراعلی پنجاب ن لیگ پیپلزپارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ فارمولا فائنل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) نے وفاق میں حکومت سازی کے حوالے سے ابتدائی فارمولا طے کر لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button