مردان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
جس دوران دونوں دہشت گرد مارے گئے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں تخریب کاری میں ملوث تھے جن سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
بیان میں کہا گیا کہ مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔
0 35 Less than a minute