بگ باس او ٹی ٹی 2 کے فاتح اور مشہور بھارتی یوٹیوبر ایلوش یادو نے ریسٹورنٹ میں بیٹھے شخص کو تھپڑ مار دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں معروف یوٹیوبر ایلوش یادو اپنی سیکیورٹی ٹیم کے ہمراہ ریسٹورنٹ سے باہر نکل رہے ہیں
وہ اچانک پیچھے مڑتے ہیں اور ریسٹورنٹ میں بیٹھے ایک شخص کے پاس جاکر اسے زور دار تھپڑ مارتے ہیں۔
یوٹیوبر کے ہاتھوں تھپڑ کھانے والا شخص بحث کرنے لگتا ہے تو ایلوش یادو دوبارہ اسے مارنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ان کی ٹیم انہیں روک دیتی ہے۔
ایلوش یادو کی یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین کی جانب سے یوٹیوبر کے اس ناروا سلوک پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس موقع پر موجود تھی لیکن ابھی تک اس معاملے میں کوئی شکایت درج نہیں ہوئی ہے
11 فروری کی ہے، جب ایلوش یادو اپنے ایک پروگرام کے لیے جے پور میں تھے۔
یوٹیوب پر ایلوش یادو کے دو چینلز ہیں، ان کے چینل ایلوش یادو پر 14 ملین سبسکرائبرز ہیں۔
دوسرے چینل ایلوش یادو وی لاگز پر 7 ملین سبسکرائبرز ہیں، ایلوش یادو پاکستان میں بھی کافی مقبول ہیں۔
0 34 1 minute read