انٹرٹینمنٹ

اپنے والد سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی ،اداکارہ صاحبہ

اسلام آباد۔فلم اور ٹی وی اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ ان کی اپنے سگے والد سے زندگی میں کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔
ان کے سوتیلے والد ہی ان کے لیے سگے والد سے بڑھ کر تھے ۔
اداکار ساجد حسین کے ایک شو میں بات چیت کرتے ہوئے صاحبہ نے اپنے زندگی بارے بات کرتے ہوئے۔
جب ان کی والدہ(فلمسٹار نشو) کی ان کے والد سے طلاق ہوئی وہ پیدا بھی نہیں ہوئی تھیں ۔
جب میں دس سال کی تھی میں میری والدہ نے جمال پاشا سے شادی کی اور انہوں نے مجھے سگے باپ سے بڑھ کر پیار دیا ،
ان کی شفقت نے مجھے کبھی اپنے سگے باپ کی کمی محسوس نہ ہونے دی اور نہ کبھی ان کے ہونے نہ ہونے خیال آیا۔
ان کو جمال پاشا سے باپ بیٹی والا بے حد لگائو تھا اور وہ ان سے وہ بات بھی کہہ لیا کرتی تھیں جو ڈر میں اپنی ماں سے نہیں کہہ سکتی تھیں ۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں جمال پاشا کی کمی آج بھی محسوس کرتی ہیں اللہ ان کو جنت الفردوس میں مقام عطا کرے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button