لاہور: پاکستانی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے حسن کے سبب بھی عوام کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔
ڈرامہ سیریل پارلر والی لڑکی سے شوبز کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ مومنہ اقبال نے بعدازاں متعدد ڈراموں میں کام کیا۔
سبز ساڑھی میں اپنے منفرد انداز میں ادائیں دیتے ہوئے ہر جانب حسن کے جلوے بکھیر دیئے۔
ان کو سب سے زیادہ پذیرائی ڈرامہ احسان فراموش میں ادا کیے گئے منفی کردار کے سبب حاصل ہوئی۔
پاکستانی فلم دال چاول میں بھی کام کیا جبکہ ان کے دیگر مشہور پراجیکٹس میں ڈرامہ خدا اور محبت 3 ، عہد وفا اور عشق میں کافر شامل ہیں۔
مومنہ اقبال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے ایک دلکش لک کی چند تصاویر اور ویڈیو جاری کی ہے۔
جن میں ان کا حسن آسمان سے باتیں کرتا معلوم ہورہا ہے۔
مومنہ نے کلاتھنگ برانڈ کی سبز سلک کی ساڑھی پہن رکھی ہے جس کا پلو سنہرا ہے۔
اداکارہ مومنہ اقبال نے اس ساڑھی میں جاری کی گئی ویڈیو میں بالی ووڈ کا گانا "اے نازنین سنو نا” لگایا ہے۔
جس پر وہ اپنی جان لیوا اداں کے ساتھ حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آرہی ہیں۔
0 28 1 minute read