پاکستان

پی ٹی آئی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ صدر مملکت کے سامنے اٹھا دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔
انہیں عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلیوں سے آگاہ کیا ہے۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماں رف حسن اور عمیر نیازی کی ملاقات کی۔
جس میں عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے حوالے سے صدر مملکت کو آگاہ کیا گیا۔
وفاداریاں بدلنے کا خدشہ، پی ٹی آئی نے کامیاب آزاد امیدواروں سے حلف نامہ مانگ لیا۔
پی ٹی آئی کے وفد نے صدر مملکت کو انتخابی عمل میں ہونے والی مبینہ بیضابطگیوں کے بارے میں پارٹی موقف سے آگاہ کیا۔
مختلف حلقوں میں جاری کردہ فارم 45 ہی انتخابی نتائج کے اصل حقائق بتاتے ہیں۔
پارٹی کو دبانے ، انتخابی نشان چھیننے اور گرفتاریوں کے باوجود انتخابات میں کامیابی ملی۔
پی ٹی آئی کے وفد نے کہا کہ زیادتیوں کے باوجود عام انتخابات میں عوام نے پارٹی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button