پاکستان

وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی پاکستان مسلم لیگ ن کی ہوگئی،شہباز شریف

لاہور: ن لیگ نے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے آزاد اراکین سے رابطے شروع کردیے۔
وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے آزاد اراکین سے بھی رابطے جاری ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے آزاد اراکین سے خود رابطے کیے ہیں۔
نومنتخب آزاد اراکین اسمبلی کو ملاقات کے لیے اپنی رہائش گاہ بلایا ہے،
جہاں شہباز شریف نومنتخب آزاد اراکین اسمبلی کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دیں گے۔
شہباز شریف نومنتخب آزاد اراکین کے اعزاز میں عصرانہ بھی دیں گے۔
شہباز شریف کی رہائشگاہ ماڈل ٹان پر دعوت پر بلائے گئے۔
آزاد اراکین میں نومنتخب اراکین پنجاب و قومی اسمبلی شامل ہیں۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف سے آزاد منتخب ہونے والے 5 ارکان اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔
تمام ارکان نے پارٹی قائد نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے
مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا، جس پر شہباز شریف نے آزاد ارکان کا پارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہوئے ۔
آپ پاکستان کو سنوارنے اور عوام کو مشکلات سے نجات دلانے والے قافلے کا حصہ بنے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن)کا اولین ایجنڈا ملک اور قوم کی معاشی خوشحالی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button