پاکستانتازہ ترین

کمزور اتحاد سے مضبوط اپوزیشن بہتر، بلاول بھٹو کو مشورہ

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو پارٹی کے ایک سے زائد ساتھیوں نے مشورہ دیا ہے کہ ایک ‘مضبوط اپوزیشن’ ‘کمزور اتحادی’ سے بہتر ہے۔ اس لیے تحفظات کے ساتھ حکومت کا حصہ بننے کے بجائے اپوزیشن میں بیٹھنا ہمارے لیے بہتر ہوگا۔ پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، آصف زرداری اور بلاول مشترکہ صدارت کریں گے۔ اس تجویز کے بڑے حامی سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انفارمیشن سیکرٹری فیصل کریم کنڈی ہیں جبکہ پارٹی کے بعض ارکان نے اس تجویز کی حمایت میں ایکس پر پوسٹ بھی کی ہے۔

امکانی طور پر پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی یہ تجویز آج ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بھی موضوع بحث بن سکتی ہے، ادھر ملک میں حالیہ نتائج سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ (ن)کے قائدین اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے رابطوں کی روشنی میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت اور اہم فیصلوں پر انہیں اعتماد میں لینے کیلئے پیپلزپارٹی مرکزی عاملہ کا اجلاس آج (پیر)اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button