اسلام آباد: دنیا بھر میں کورونا کا نیا ویرئنٹ سامنے آنے کے ساتھ ہی پاکستان نے فائزر ویکسین کی مزید 300،000 خوراکیں حاصل کرلیں
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) میں سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کے سربراہ ڈاکٹر ممتاز علی خان نے کہا کہ فی الحال کسی بھی ملک نے سفر سے پہلے کووڈ-19 کی ویکسینیشن لینا لازمی نہیں کیا ہے، لیکن امکان ہے کہ سعودی عرب ویکسینیشن کو لازمی قرار دے سکتا ہے کیونکہ رمضان کے دوران اور پھر حج کے موقع پر لوگ وہاں جمع ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی درخواست کے مطابق ویکسینز کو امریکہ کی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) نے مفت فراہم کیا ہے۔