پاکستانتجارت

جنوری 2024 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 2.4ارب ڈالر کے ترسیلات زر بھجوائیں

اسلام آباد:جنوری 2024 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 2.4ارب ڈالر کے ترسیلات زر بھجوائیں ۔پیر کو سٹیٹ بینک کی طرف جاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2024 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 2.4 ارب ڈالر کی آمد ریکارڈ کی گئی ،نمو کے لحاظ سے جنوری 2024 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر ماہ بماہ بنیاد پر 0.6 فیصد اور سال بسال بنیاد پر 26.2 فیصد بڑھیں۔مالی سال 24ء کے پہلے سات ماہ کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 15.8 ارب ڈالر کی آمد ریکارڈ کی گئی۔جنوری 24ء کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب سے (587.3 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات سے (407.6 ملین ڈالر)، برطانیہ سے (362.1 ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے (283.4 ملین ڈالر) آئیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button