دنیا

عازمین حج کی رہائش کے لیے اب تک 2ہزار 330 عمارتوں کو اجازت نامے جاری

ریاض:سعودی عرب نے عازمین حج کی رہائش کے لیے اب تک 2ہزار 330 عمارتوں کو اجازت نامے جاری کر دیئےہیں۔ اردو نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے ترجمان اسامہ زیتونی نے کہا ہے کہ ان عمارتوں میں 360 کمرے ہیں جن میں 15 لاکھ عازمین کی رہائش کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عازمین حج کو رہائش فراہم کرنے والی کمیٹی اس بات کے لئے پرعزم ہے کہ عازمین کو سلامتی کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے آرام دہ رہائش فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ایک ہزار عمارتوں کے مالکان اور سرمایہ دار درخواست جمع کراچکے ہیں جن کا کمیٹی کے ذمہ داران کی طرف سے معائنہ جاری ہے۔ معائنہ مکمل کرنے کے بعد جو عمارتیں ضابطوں پر پورا اتریں گی انہیں اجازت نامے جاری ہوں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button