علاقائی

نومنتخب ایم این اے اسامہ اشفاق سرور کی کہوٹہ،کلر سیداں آمد،شاندار استقبال

کہوٹہ ( تحصیل رپورٹر ) نومنتخب ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور کی کہوٹہ آمد سابق بلدیاتی نمائندوں سے بھی ملاقاتیں ، پارٹی لیڈران، کارکنوں و ووٹرز کو شاندار جیت پر تمام کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ یہ جیت آپ کی مسلم لیگ ن سے محبت کا نتیجہ ہے انشاء اللہ الیکشن کے دوران کیے گے تمام وعدے پورے کرونگا، انہوں نے یوسی ہوتھلہ کے سابق چیئرمین راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردارملک قمر الزمان آف ہوتھلہ ، یوسی دکھالی سے سابق چیئرمین راجہ شوکت، وائس چیئرمین عبدالحمیدمغل،حفیظ آسی ،یوسی غزن آباد سے سماجی شخصیت ابرار حسین چوہدری، یوسی بھلاکھر سے چوہدری کامران ایڈووکیٹ، چوہدری حفیظ و دیگر کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلرسیداں سمیت مری میں بھی ان کی الیکشن کمپین چلائی جس سے ان کو 36 ہزار ووٹ کی لیڈ سے کامیابی ملی انہوں نے کہا ساتھ چلنے والے دوست احباب کو کبھی نہیں بھولوں گا، کلرسیداں پہنچنے سے پہلے چوکپنڈوڑی کے مقام پر یوسی غزن کے ورکرز، راجہ نعمان، چوہدری نعیم بنارس نے یوسی صدر ن لیگ ماسٹر عبدالمجید چوہدری کی قیادت میں چوہدری قیاص، ماسٹر یوسف، خان عثمان و دیگر نے شاندار استقبال کیا اور مبارک باد پیش کی، یوسی ہوتھلہ کے مقام پرسابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کی قیادت میں سینکڑوں ورکرز ووٹرز نے والہانہ استقبال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button