علاقائی

ملک سہیل اختر کی کاوشیں رنگ لانے لگیں ، ڈسپنسری سے سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج

ٹیکسلا ( طاہر فریدون) ملک سہیل اختر کی کاوشیں رنگ لانے لگیں ، نکو گاں کی ڈسپنسری سے سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج ، اہلیان نکو کا کہنا ہے کہ ملک سہیل عوام کا درد دل رکھنے والے انسان ہیں علاقہ مکینوں نے ملک سہیل اختر کا شکریہ ادا کیا، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ خلیل کے معروف کاروباری سماجی و فلاحی شعبہ میں ملک سہیل اختر کی صلاحیتوں کا ہرکوئی معترف ہے ملک سہیل اختر نے اہلیان نکو گاں پر جو احسان کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے ملک سہیل اختر کی کاوشیں رنگ لانے لگی ہیں ان کی کاوشوں سے نکو گاں میں فری رورل ہیلتھ ڈسپنسری نے کام شروع کر دیا ہے جہاں سے روزانہ سینکڑوں مریضوں کو علاج معالجے کی فری سہولیات میسر ہو رہی ہیں اہلیان نکو نے اس پر ملک سہیل اختر کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اہلیان نکو کا کہنا ہے کہ ملک سہیل اختر درد دل رکھنے والے انسان ہیں جنہوں نے ہم پر یہ احسان کیا ہے ہمیں ان کی بدولت فری علاج معالجے کی سہولیات میسر ہوئی ہیں ہم ان کے لئے دعا گو ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button